ملکی برآمدات بڑھانے کا روڈ میپ تیار کیا جارہا ہے: گوہر اعجاز

Published On 07 December,2023 04:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ ملک کے صنعتکاروں کو آن ریکارڈ کیا گیا، ملکی برآمدات کو بڑھانے کا روڈ میپ تیار کیا جارہا ہے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ ملکی جی ڈی پی کو 350 ارب ڈالرز سے بڑھا کر 1 ہزار ارب ڈالرز تک لے کر جانا ہے، ملکی برآمدات کو 30 ارب ڈالرز سے بڑھا کر 100 ارب ڈالرز تک لے کر جانا ہے، اگلے پانچ سال میں ملکی برآمدات کو بڑھانے کا ہدف حاصل کرنا ہے۔

نگران وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل سیکٹر کا اجلاس بھی جمعہ کو بلایا گیا ہے، تمام سیکٹرز کی سفارشات کو ایس آئی ایف سی میں پیش کیا جائے گا، ایس آئی ایف سی کو ملکی معیشت کا پانچ سال کا پلان پیش کیا جائے گا۔