آئی پی وی بارے ورلڈ بیسٹ پریکٹسز، تحقیقاتی لائحہ عمل بنایا جائے: نگران وزیراعظم

Published On 06 December,2023 10:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ آئی پی وی کے حوالے سے ورلڈ بیسٹ پریکٹسزاور تحقیق کی روشنی میں لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کی زیرصدارت اجلاس ہوا، نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں انسداد پولیو کے لئے عالمی برادری اور ترقیاتی شراکت داروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک کی بدولت گوادر اور بلوچستان ترقی میں آگے نکل آئے ہیں : نگران وزیراعظم

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ کاپ 28 کے دوران بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات میں پولیو کے خاتمے میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، علماء، اساتذہ، والدین سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو انسداد پولیو کی آگاہی مہم میں شامل کیا جائے، پولیو ویکسین بچوں کی صحت اور مستقبل کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے محفوظ اور صحتمند مستقبل کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو انسداد پولیو مہم میں کردار ادا کرنا چاہئے، انسداد پولیو مہم میں علماء کے کردار پر علماء کنونشن کا انعقاد کیا جائے، وزیراعظم نے انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی مزید بہتر اور فول پروف بنانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا آٹھواں ملک ہے: انوار کاکڑ

انوارالحق کاکڑ کو اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا ڈیرہ اسماعیل خان کے ہائی رسک زون میں خصوصی پولیو ہیلتھ کیمپس قائم کئے گئے ہیں، بنوں، لکی مروت اور ٹانک کے علاقوں میں پولیو ہیلتھ کیمپس قائم کئے جا رہے ہیں۔