قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں ردو بدل، نوٹیفکیشن جاری

Published On 20 December,2023 09:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں رد و بدل کے بعد نئے پرافٹ ریٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15.1 فیصد جبکہ خصوصی بچت سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 16.4 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

نیشنل سیونگز پنشنرز بینیفٹس اکاؤنٹس پر شرح 16.3 فیصد سے کم ہو کر 16.1 فیصد، شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح 21.8 فیصد سے کم ہوکر 20.8 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع کی نئی شرح 16.1 فیصد مقرر کی گئی ہے، نیشنل سیونگز، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں ردوبدل نہیں کیا گیا۔