آئی ایم ایف نے قرض کے کوٹے سے متعلق اصلاحات منظور کر لیں

Published On 23 December,2023 02:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے قرض کے کوٹے سے متعلق اصلاحات منظور کر لیں۔

آئی ایم ایف کے اعلامیہ کے مطابق قرض کے کوٹے کی اصلاحات گزشتہ ماہ تجویز کی گئی تھیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کوٹے میں اضافے سے پاکستان کو بھی فائدہ ہو سکتا ہے، قرض کیلئے کوٹہ بڑھ جانے سے پاکستان اگلے پروگرام میں فائدہ اٹھا سکتا ہے، موجودہ قرض پروگرام ختم ہونے کے بعد اگلے قرض پروگرام میں کوٹہ بڑھ سکتا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کوٹہ بڑھنے سے 6 سے 9 ارب ڈالر کا قرض لے سکتا ہے، پاکستان موجودہ قرض پروگرام میں توسیع نہیں کرائے گا، موجودہ قرض پروگرام مارچ میں مکمل کر لیا جائے گا۔

Advertisement