آئی ایم ایف معاہدہ: زرمبادلہ کے ذخائر 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان

Published On 11 January,2024 10:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف کی جانب سے دوسری قسط کی منظوری، سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے، پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط فوری جاری کی جائے گی جس کے بعد سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 8ارب 80 کروڑ ڈالر پر پہنچنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 14جولائی کو بند ہونے والے ہفتے کو سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سطح پر تھے۔