کراچی: (ویب ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے واٹس ایپ چینل کا باضابطہ آغاز کردیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق واٹس ایپ صارفین سٹیٹ بینک کے مصدقہ واٹس ایپ چینل کو متعلقہ لنک یا کیو آر کوڈ کے ذریعے فالو کر سکتے ہیں، سٹیٹ بینک واٹس ایپ کے ذریعے اپنے سٹیک ہولڈرز کو مصدقہ اطلاعات سے بروقت آگاہ کرے گا۔
— SBP (@StateBank_Pak) January 12, 2024
ترجمان کے مطابق یہ چینل ابلاغ کا ایسا ذریعہ ہوگا جس پر فالوورز کو سٹیٹ بینک کی پالیسیوں، اقدامات، اعلامیوں اور آگاہی کی مہمات کے بارے میں اطلاعات براہِ راست موصول ہوں گی ۔