کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے 3 روزہ دورہ کراچی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی سفیر نے کراچی میں تجارتی، اقتصادی شراکت داری کےعزم کا اعادہ کیا، تجارتی، اقتصادی امور کو وسعت دینے اور کاروباری رہنماؤں کی نئی نسل کو بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ترجمان کے مطابق ڈونلڈ بلوم نے نجی شعبے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا، امریکی سفیر نے پاکستان میں امریکی کمپنیوں کی کاروباری سماجی ذمہ داری کی تعریف کی۔
امریکی سفیر نے کاروباری حضرات سے پاکستان میں کاروباری ماحول پر آگاہی حاصل کی، سفیر نے ینگ پریذیڈنٹس آرگنائزیشن کے ممبران کے گروپ سے ملاقات کی، انہوں نے آئی بی اے کے سینٹر برائے انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ صدر بائیڈن کاماننا ہے کسی فرد کی جانب سے کاروبار شروع کرنا امید کو جنم دینا ہے، ہم آپ کو ترقی کرتے، پھلتا پھولتا،اپنے خوابوں کو تعمیر کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) January 24, 2024
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی کا بھی دورہ کیا، ڈونلڈ بلوم نے معاشی ترقی کیلئے کوشاں طالب علموں کیلئے امریکا کے تعاون کا پیغام دیا۔
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) January 24, 2024
امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق ڈونلڈ بلوم نے سندھ اور بلوچستان کے نگران وزرائے اعلیٰ سے ملاقاتیں بھی کیں۔