کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔