عالمی بینک کے وفد کا کے فور منصوبے کے ان ٹیک پوائنٹ چلیا ٹھٹہ کا دورہ، کاموں کا جائزہ لیا

Published On 04 March,2024 08:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی بینک کے وفد نے کے فور منصوبے کے ان ٹیک پوائنٹ چلیا ٹھٹہ کا دورہ کیا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق عالمی بینک کے وفد میں گلوبل ڈائریکٹر سروج کمار جھا، واٹسن کے سینئر ماہر خیری الجمال، پریکٹس منیجر جوسز موگابی سمیت دیگر شامل تھے، دورے کے موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان، پی ڈی کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی عثمان معظم اور پی ڈی کے فور واپڈا عامر مغل سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے۔

ترجمان کے مطابق ڈی ایم ڈی پلاننگ محمد ایوب شیخ، سکندر زرداری، شکیل قریشی، جمیل انصاری، میر غلام علی ٹالپر بھی موجود تھے، وفد نے کے فور منصوبے کے ان ٹیک پوائنٹ چلیا ٹھٹہ کا تفصیلی معائنہ کرکے منصوبے پر پیشرفت اور جاری کاموں کا جائزہ بھی لیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دورے کے موقع پر پی ڈی کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی عثمان معظم اور پی ڈی کے فور واپڈا عامر مغل نے منصوبے کے متعلق وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔