پی آئی اے کی نجکاری کیلئے پری کوالیفکیشن کمیٹی کی منظوری دے دی گئی

Published On 04 April,2024 09:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے پری کوالیفکیشن کمیٹی کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی آئی اے سی ایل سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش موقع ہے، کمپنی کی بڑی ذمہ داریاں اس کی بیلنس شیٹ سے ہٹا دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تاجر برادری بھی موقع کو جوش و خروش سے دیکھے گی، امید ہے پاکستانی تاجر برادری بھی اپنی دلچسپی ظاہر کرے گی۔

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق نجکاری کمیشن نے اشتہار کے ذریعے بولیوں کی دعوت دی ہے، دعوت نامہ اور دستاویزات نجکاری کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔