کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر

Published On 06 April,2024 01:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہونا تھا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی عدم شرکت کی وجہ سے اجلاس موخر ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سعودی عرب کے دورے کی تیاریوں کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے تھے، کابینہ نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا۔

واضح رہے کہ توانائی شعبے کے 14 ادارے نجکاری کی فعال فہرست کا حصہ ہیں، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری بھی فہرست میں شامل ہے، حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام پر کام تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔