ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر لڑکی سمیت 2 افراد قتل

Published On 06 April,2024 09:32 pm

فیروزوالہ: (دنیا نیوز) شاہدرہ ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر لڑکی سمیت 2 افراد قتل ہو گئے۔

افسوسناک واقعہ فیروزوالہ گھوڑے شاہ بس سٹاپ کے قریب دودھ کی دکان پر پیش آیا، ڈکیتی کے دوران نوجوان کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کی زد میں آکر نوجوان اور راہگیر لڑکی بھی جاں بحق ہوئے، شاہدرہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔