بہاولنگر: اوباش نے چھیڑخانی سے منع کرنے پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

بہاولنگر: اوباش نے چھیڑخانی سے منع کرنے پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

پولیس حکام کے مطابق بہاولنگر کے تحصیل ڈونگہ بونگہ کے علاقے میں اوباش نے چھیڑ خانی سے منع کرنے پر نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینک دیا جس سے لڑکی شدید جھلس گئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لڑکی کی شناخت سدرہ کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تیزاب گردی کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں نوید نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔