ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث مجرموں کو مجموعی طور پر 42 سال قید کی سزا

Published On 06 April,2024 08:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزموں کو سزا سنا دی۔

عدالت نے دو مجرموں کو مجموعی طور پر 42 سال قید بامشقت کی سزا سنائی، جج شاہد علی میمن نے دونوں مجرموں کو 6 مقدمات میں سزا سنائی۔

مجرم عرفان اور کبیر پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا، جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید ایک ماہ جیل میں گزارنا ہوگا۔

پراسیکیوٹر پرویز سولنگی کے مطابق مجرم دکان اور شہری سے ڈکیتی میں ملوث تھے، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مجرموں کو ڈیفنس سے گرفتار کیا۔

پرویز سولنگی کے مطابق مجرموں سے اسلحہ، موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی، مجرموں کے خلاف 5 سے زائد گواہ عدالت میں پیش کیے گئے۔

عدالت نے تمام شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ سنایا، واضح رہے کہ مجرموں کے خلاف ڈیفنس تھانے میں مقدمات درج ہیں۔