کراچی :(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت آج پھر 1900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپےکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی طرح 10گرام سونا 1629 روپے مہنگا ہو کر سے 2 لاکھ 12 ہزار 277 روپے کا ہوگیا۔
صراف اور جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند نے بتایا تھا کہ سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر آگئی ہیں، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے اثرات کی وجہ سے مقامی سطح پر نرخوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جبکہ 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 10 ہزار 648 روپے کا ہوگیا تھا۔