اسلام آباد: (دنیانیوز) مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) کی نجکاری سے متعلق سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی ۔
سکیم آف ارینجمنٹ کے تحت پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ، (ہولڈکو) پی آئی اےکے 100 فیصد شیئرز حاصل کرے گی۔
سی سی پی ہولڈکو، حکومت پاکستان کی مکمل ملکیتی پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے ، ہولڈکو 100 فیصد شیئرز، بنیادی اثاثے،ادائیگیاں،نان کور واجبات حاصل کرے گی۔
سی سی پی کے مطابق منظوری سے متعلقہ مارکیٹ پاکستان کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ ہے، پی آئی اے کی بنیادی ایوی ایشن سرگرمیاں ،متعلقہ خدمات ہولڈکو کو منتقل نہیں کی جائیں گی۔
اعلامیے کے مطابق مسابقتی کمیشن نے مرجر / انضمام کی اجازت فیز 1 تجزیہ کے بعد دی ، منظوری ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے بہت اہم ہے۔