سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ ساز دن، 76 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور

Published On 24 May,2024 10:28 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، ہنڈرڈ انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے۔

 کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 956 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 76 ہزارکی حد عبور کرگیا، تاہم کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 868 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 75 ہزار 983 پوائنٹس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 157 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 75 ہزار 114 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 15 مئی کو انڈیکس 565 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 96 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 16 ارب 77 کروڑ 61 لاکھ 19 ہزار 160 روپے مالیت کے 31 کروڑ 4 لاکھ 18 ہزار 114 شیئرز کا لین دین ہوا۔