اسلام آباد: (حریم جدون) پانچ سال کے دوران ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام انڈسٹری میں مجموعی سرمایہ کاری5 ارب57 کروڑ ڈالر ہو گئی جبکہ موبائل فون استعمال کرنے والے شہریوں کی تعداد19 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
ملک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی شرح54 اعشاریہ97 فیصد ہے جبکہ 2020 میں ٹیلی کام سیکٹر نے225 ارب اور 2021 میں 325 ارب روپے کمائے۔
اسی طرح سال 2022 میں ٹیلی کام سیکٹر کی آمدن 340 ارب روپے تک پہنچ گئی اور گزشتہ برس ٹیلی کام انڈسٹری کی آمدن 694 ارب بڑھ کر850 ارب روپے ہو گئی ہے جبکہ ٹیلی کام انڈسٹری نے جنوری 2023 میں انٹرنیٹ کی مثبت ترقی کا تجربہ بھی کیا۔