کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے باعث 45 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 321 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس سے 100 انڈیکس 75 ہزار 157 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 681 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ 100 انڈیکس 74 ہزار 836 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔