ایل پی جی مزید سستی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

ایل پی جی مزید سستی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں 45 روپے 62 پیسے کمی کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 3 روپے 86 پیسے سستی کی گئی ہے، جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 234 روپے 59 پیسے ہوگی۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 768 روپے 23 پیسے مقرر کی گئی ہے۔