لاہور: (دنیا نیوز) عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی منافع خوروں کی چاندی ہوگئی اور ٹماٹر سمیت تمام اشیاء کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔
عید قربان میں بس ایک دن رہ گیا، سنت ابراہیمی کو پورا کرنے اور عید کی دعوتوں کا اہتمام کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی منافع خوروں کی بھی چاندی ہوگئی ہے اور عید کے پکوانوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی ہر چیز مہنگی کر دی گئی ہے۔
عید کے موقع پر چھریاں، چاقو تیز کرنے والوں کا کاروبار بھی چمک اٹھا، کوئلے اور انگیٹھیوں کی بھی خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔
منافع خوروں نے ٹماٹر کی قیمت میں ایک دن میں 140 روپے کلو تک اضافہ کر دیا جس نے شہریوں کو سیخ پا کر دیا ہے۔