سٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز دن: انڈیکس 78 ہزار 802 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند

Published On 20 June,2024 05:07 pm

کراچی:(دنیانیوز) عید کے بعد پہلے کاروباری روزپاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

عید کے بعد پہلے کاروباری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 2 ہزار 95 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 78 ہزار کی حد عبور کرتے ہوئے 78 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایک موقع پر 100 انڈیکس 78 ہزار 890 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا بھی دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ عید کی چھٹیوں سے قبل آخری کاروباری روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج 77 ہزار 310 پوائنٹس تک گیا تھا۔

قبل ازیں آج سٹاک مارکیٹ میں کاروباری روز کے اختتام پر کے ایم آئی 30 انڈیکس ایک ہزار 445 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 27 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عید کے چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔