سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 12 June,2024 05:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 208 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 72 ہزار 797 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 72 ہزار 589 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 5 ارب 80 کروڑ 50 لاکھ 60 ہزار 171 روپے مالیت کے 10 کروڑ 65 لاکھ 73 ہزار 282 شیئرز کا لین دین ہوا۔