پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Published On 18 July,2024 10:39 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

محرم الحرام کی دو روز کی تعطیلات کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 676 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 81 ہزار 839 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

15 جولائی کو کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح 81 ہزار 428 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا۔