اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر ارباب عمر فاروق کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا۔
کمیٹی میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 2897 ارب روپے تک پہنچ گیا، گردشی قرضے میں 2083 ارب روپے کا پرنسپل اکاؤنٹ بھی ہے، گیس کے گردشی قرضے میں 814 ارب روپے کا لیٹ پیمنٹ سرچارج ہے۔
دستاویز کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ بڑے ایس او ایز میں ہے، گیس سیکٹر نے او جی ڈی سی کے 1133 ارب روپے ادا کرنے ہیں، گیس سیکٹر نے پی ایس او کے 816 ارب روپے ادا کرنے ہیں، پی پی ایل کے ذمہ 803 ارب روپے بقایاجات ہیں۔