کراچی :(دنیا نیوز)تاجر دوست سکیم پر آل کراچی تاجر اتحاد نے سخت ردعمل دیتے ہوئے ملک گیر ہڑتال سمیت احتجاج کا عندیہ دے دیا۔
صدر کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہے کہ تاجروں سے رواں ہفتے مشاورت کے بعد احتجاج اور ہڑتال کا فیصلہ کیا جائے گا، تاجر دوست سکیم کسی ناقص العقل شخص اورذہن کی اختراع ہے، لیاقت آباد جیسی مارکیٹ میں تمام دکانوں کو 60 ہزار روہے ٹیکس نیٹ میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو مہینہ کا 60 ہزار روپے کماتے ہیں وہ 60 ہزار روپے کیسے ادا کریں گے،ہم اس ٹیکس ویلیو ایشن ٹیبل کو مسترد کرتے ہیں، ایف بی آر کے نمائندے اس کے عملدرآمد کے لیے مارکیٹوں میں نہ آئیں۔
عتیق میرکا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں آنے سے حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار ایف بی آر ہوگا ،تاجروں کی جانب سے ہڑتال میں کیلئے سیاسی جماعتوں کو بھی دعوت دی جائے گی۔