کراچی: (دنیا نیوز) ماڈل کورٹ ایسٹ قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے 4 مجرموں کو سزائے موت سنا دی۔
مجرموں میں رفیق احمد، عثمان، شیرازعرف شیری اور ضمیر پٹھان شامل ہیں، عدالت نے مجرموں کو ایک لاکھ روپے فی ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا، مجرموں نے 26 نومبر 2021ء کو مسعود احمد کو قتل کیا تھا، مقتول کی بیوی نے مجرموں کو فائر کرتے دیکھا تھا۔
ایڈووکیٹ اشرف بھٹی کے مطابق مجرموں کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کئے ہیں، مجرموں کو کورنگی پولیس نے گرفتار کیا تھا، مجرم فائرنگ کے بعد گاڑی سے مقتول کا والٹ بھی لے گئے تھے۔