لاہور:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے لاہور میں تاجر دوست سکیم کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح کردیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے ریونیو علی پرویز کی ریجنل ٹیکس آفس لاہور آمد ہوئی ،چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر نے استقبال کیا،تاجر رہنماوں نے وزیر خزانہ کو گلدستے پیش کئے ۔
وزیر خزانہ نے فیتہ کاٹ کر تاجر دوست سکیم کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح کیااور مختلف چیمبرز کا دورہ کیا،وزیر خزانہ نے تاجر نمائندگان کے ساتھ میٹنگ بھی کی اور نے تاجر دوست سکیم کی عملداری کو ہرقیمت پر یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔
محمد اورنگزیب کو تمام ریجنل ٹیکس آفسز میں دورے کرنے کی تجویز بھی دی گئی، وزیر خزانہ نے سادہ ٹیکس ریٹرن فارم کے فوری اجرا کیلئے ممبر آپریشن کو ہدایات اور نظر ثانی کمیٹی کے طریقہ کارکو جلد وضع کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔
اس موقع پر انہوں نے ریٹیلرز کے ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کی ضرورت پر زور دیا اور لاہور میں تاجر دوست سکیم کے کارکردگی کو سراہا۔