رواں مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی میں مزید 400 ارب کٹوتی کی تجویز

Published On 06 August,2024 10:19 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں مالی سال کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں مزید 4 سو ارب کٹوتی کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ڈی پی میں دوسری مرتبہ کٹوتی بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ہوگی، پراجیکٹس کیلئے ترقیاتی بجٹ کا سائز 700 ارب روپے تک محدود ہو جائے گا۔

تجویز کے مطابق وفاق پی ایس ڈی پی سے کٹوتی کے علاوہ مزید 11 سو ارب کا بندوبست کرے گا، وفاق اور صوبے ملکر رقم کا بندوبست کریں گے، وفاق 15 سو ارب دے گا، 3 ہزار ارب روپے سے زائد کا فنڈ کپیسٹی پیمنٹ اور گردشی قرضے میں ایڈجسٹ ہوگا۔

تجویز میں کہا گیا کہ صوبے 15 سو ارب سالانہ ترقیاتی پلان سے کم کر کے وفاق کو دیں گے، 3 سے 5 سال کیلئے کپیسٹی پیمنٹ اور گردشی قرضے کی مد میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کو ٹاسک سونپا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے تجویز پر آئی ایم ایف سے ابھی مشاورت نہیں ہوئی، وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کیساتھ مشاورت کی جائے گی، ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل تجویز کو آئی ایم ایف سے ڈسکس نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں پہلی کٹوتی 250 ارب جبکہ دوسری کٹوتی 50 ارب روپے کی گئی۔