کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2410ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 479 روپے ہوگئی۔