فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی

Published On 07 August,2024 04:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالرز کی کمی کیساتھ 2393 ڈالرز ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 55 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار 50 روپے ہوگئی۔