عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں

Published On 08 August,2024 05:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بر قرار رہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2393ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 55 ہزار500 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 19 ہزار 50 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔