پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے بعد اچانک سے مندی

Published On 11 October,2024 11:19 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے بعد اچانک سے مندی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع آئی جس سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 20 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 216 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔