کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 3 روپے3 پیسےفی یونٹ مزید مہنگی

Published On 25 October,2024 06:36 pm

کراچی :(دنیا نیوز) نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 3 روپے3 پیسےفی یونٹ مزید مہنگی کردی۔

بجلی جولائی 2024 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں مہنگی کی گئی ہے، نیپرا نےکے۔الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کے۔الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولی دسمبر 2024 کےبلز میں کی جائے گی، کے۔الیکٹرک نےجولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں3.09 روپےفی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔