اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومتی دعوؤں کی قلعی کھل گئی، ملک میں مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر مزید اضافہ ہو گیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 6.9 فیصد سے بڑھ کر 7.2 فیصد تک ریکارڈ کی گئی، ماہ اکتوبر کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.23 فیصد کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں مہنگائی کی شرح 8.68 فیصد ریکارڈ کی گئی، شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 9.3فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 4اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.8فیصد تھی۔