معاشی ترقی کیلئے معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن ضروری ہے: وزیر خزانہ

Published On 08 November,2024 10:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن ضروری ہے، اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائزیشن سے محصولات میں شفافیت آئے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ویون گروپ کے وفد نے ملاقات کی، وزیر خزانہ نے ٹیکس اصلاحات کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں مالی سال وفاقی ٹیکس ریونیو میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے، ایف بی آر سسٹم میں اب تک 6 لاکھ نئے فائلر شامل کیے گئے ہیں، ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کیلئے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 8 سے 9 فیصد تک ہے جو بہت کم ہے، آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہونے تک تناسب 13.5 فیصد تک پہنچ جائے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھتے ہیں۔