سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کے بعد مندی، کاروبار کا منفی رجحان

Published On 12 November,2024 05:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج منفی رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 423 پوائنٹس کمی کیساتھ 93 ہزار 224 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 356 پوائنٹس اضافے کیساتھ 93 ہزار 648 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 20 ارب 87 کروڑ 29 لاکھ 40 ہزار 435 روپے مالیت کے 40 کروڑ 84 لاکھ 82 ہزار 876 شیئرز کا لین دین ہوا۔