عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ

Published On 19 November,2024 08:53 am

نیویارک: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت فروخت 73 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی، امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 69 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی گیس قیمت میں بھی 4 فیصد اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گیس 2 ڈالر 34 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔