کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالرز کمی کے بعد 2 ہزار 658 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 687 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہوگئی۔