کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی مندی کے باعث ٹریڈنگ کریش ہوگئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کے نئے ریکارڈ قائم ہوگئے،تاریخ میں پہلی بار ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار 1سو سےزائد پوائنٹس مائنس ہوا۔
تاریخ میں پہلی بار سٹاک ایکسچینج کا اختتام 4 ہزار 795 پوائنٹس کی ریکارڈ مندی سے ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 1 لاکھ 6 ہزار 200 پوائنٹس پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 43 ارب 63 کروڑ 21 لاکھ 87 ہزار 68 روپے مالیت کے 53 کروڑ 13 لاکھ 10 ہزار 276 شیئرز کا لین دین ہوا۔