غیر معیاری ایل پی جی فروخت کرنیوالی کمپنیوں کو لاکھوں کے جرمانے

Published On 27 December,2024 12:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں غیر معیاری ایل پی جی فروخت کرنیوالی پانچ کمپنیوں کو لاکھوں روپے کے جرمانے کر دیئے گئے۔

اوگرا کے مطابق لاہور میں غیر معیاری ایل پی جی فروخت کرنے والی پانچ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، ایل پی جی کی غیر معیاری فروخت پر کمپنیوں پر پانچ ،پانچ لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا،غیر معیاری ایل پی جی کی فروخت بارے شکایات موصول ہوئی تھیں۔

حکام نے بتایا کہ اوگرا اتھارٹی نے حال ہی میں ملک کے مختلف ایل پی جی پلانٹس کا معائنہ کیا، مختلف ایل پی جی پلانٹس اوگرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ملوث پائے گئے، کمپنیوں کی فراہم کردہ گیس مقررہ معیار پر پورا نہیں اتری، اتھارٹی نے کمپنیوں کو نوٹسز کے بعد جوابات کا موقع فراہم کیا۔

اوگرا کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ کمپنیاں اتھارٹی کو اپنے جوابات سے مطمئن نہیں کر سکیں، صارفین کے تحفظ کیلئے ایل پی جی پلانٹس کی نگرانی سختی سے جاری رکھی جائے گی، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔