ایل این جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

Published On 12 September,2024 06:31 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے ستمبر کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قمیت میں 1.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے اور ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 13.85 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے اور کمی کے بعد قیمت 13.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔