او جی ڈی سی ایل کا ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کی نئی دریافت کا اعلان

Published On 06 August,2024 01:58 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کی نئی دریافت کا اعلان کردیا۔

اوجی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق راجگرایکسپلوریٹری کنواں1 کی کھدائی 9 جنوری 2024 کو شروع کی گئی، کنواں کی 3774 میٹرز گہرائی تک کھدائی کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی نتائج کے مطابق راجگر کنواں1 سے 1 کروڑ 64 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس حاصل ہوئی، مذکورہ کنواں1 سے 159 بیرل یومیہ خام تیل کی بھی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے مزید بتایا کہ نئی پیداوار سے اس علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے