سردی سے پہلے حکومت عوام کے کڑاکے نکالنےکو تیار، ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

Published On 30 September,2024 05:24 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) سردی سے پہلے حکومت نے عوام کے کڑاکے نکانے کی تیاری کرلی، ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 31 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے پہلے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 243 روپے 99 پیسے تھی جو اب بڑھ کر 251 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 86 روپے مہنگا ہوا ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 965 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی ہے، ستمبر میں گھریلو سلنڈر 2 ہزار 879 روپے 10 پیسے کا تھا، ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین اکتوبر کے لیے کیا گیا ہے۔