سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 14 January,2025 04:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار، ہنڈرڈ انڈیکس میں 574 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروباری کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 574 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 804 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 230 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 19 ارب 65 کروڑ 44 لاکھ 44 ہزار 574 روپے مالیت کے 25 کروڑ 88 لاکھ 18 ہزار 915 شیئرز کا لین دین ہوا۔