سٹاک مارکیٹ : انڈیکس میں اضافہ، ایک لاکھ 14ہزار 230 پر بند، ڈالر بھی مہنگا

Published On 13 January,2025 07:56 pm

کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔

آج کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 982 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 230 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1412 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں آج 52 کروڑ شیئرز کے سودے 28 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 132 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 362 ارب روپے ہے۔ 

دوسری جانب انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا،سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 68 پیسے پر بند ہوا۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں آج ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے اضافے ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قدر 280 روپے 48 پیسے ہے۔