چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز کو 1 کروڑ روپے کی پراپرٹی خریدنے کی اجازت دیدی

Published On 22 January,2025 01:38 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز کو 1 کروڑ روپے کی پراپرٹی خریدنے کی اجازت دے دی۔

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نان فائلرز کاروبار اور افراد کیخلاف ایف بی آر کے لین دین، ٹرانزیکشنز پر پابندی کے اقدامات کئے گئے، ماہانہ 10 کروڑ روپے بجلی بل والے غیر رجسٹرڈ کاروبار کا بینک اکاؤنٹ بند کر دیا جائے گا، 25 کروڑ سالانہ کاروبار کرنے والے کو سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔

چیئرمین کمیٹی نوید قمر نے ہدایت کی کہ نان فائلرز کو پراپرٹی کی خریداری کی اجازت کیلئے پانچ رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی، 10 روز میں ذیلی کمیٹی اپنی رپورٹ قائمہ کمیٹی کو دے۔