سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

Published On 23 January,2025 05:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 594 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 37 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں مندی چھائی رہی، کاروباری دن کے اختتام پر 1598 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 443 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 20 ارب 66 کروڑ 28 لاکھ 57 ہزار 674 روپے مالیت کے 37 کروڑ 40 لاکھ 94 ہزار 135 شیئرز کا لین دین ہوا۔