پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 20 January,2025 04:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 572 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 844 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے اختتام پر 1435 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 272 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 22 ارب 32 کروڑ 62 لاکھ 3 ہزار 460 روپے مالیت کے 26 کروڑ 83 لاکھ 41 ہزار 356 شیئرز کا لین دین ہوا۔