پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ

Published On 17 January,2025 10:10 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران 1000 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 960 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 658 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 836 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی مزید 11 پیسے سستی ہوئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 86 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 75 پیسے پر آگیا ہے۔